جوروٹ کی ایشز سیریز کی تاریخ میں تین سنچریاں ‘ کم عمر انگلش بلے باز بن گئے

جوروٹ کی ایشز سیریز کی تاریخ میں تین سنچریاں ‘ کم عمر انگلش بلے باز بن گئے

ناٹنگھم (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جوروٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی۔ روٹ ایشز سیریز کی تاریخ میں تین سنچریاں بنانے والے کم عمر انگلش بلے باز بن گئے ۔ گزشتہ روز ناٹنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز جوروٹ نے ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنائی، یہ ان کی رواں سیریز کے دوران دوسری جبکہ مجموعی طور پر آٹھویں سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی روٹ ایشز سیریز کی تاریخ میں تین سنچریاں بنانے والے کم عمر انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔ روٹ 124 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی