تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

سنگا پور (اے پی پی )بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی اضافی رسد اور توانائی کی طلب میں ملاجلا رجحان ہے ۔ کاروباری ہفتہ کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی ستمبر میں ترسیل کیلئے قیمتیں 44.83ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئیں جو کہ اس سے پچھلے کاوباری ہفتہ میں 47.12ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھیں جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کیلئے قیمتیں 52.21ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 49.73ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئیں تاہم جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری روز ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمتوں میں 17سینٹ فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمتوں میں 21سینٹ فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس