بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کے لئے ہونے والے مذاکرات منسوخ

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کے لئے ہونے والے مذاکرات منسوخ

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت نے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارت کے لئے ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے یورپ کی جانب سے سات سو قسم کی دواؤں کی درآمدات پر پابندی کے باعث اگست میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے۔ یورپی یونین نے بھارت کی سات سو قسم کی دواؤں کی درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں ان دواؤں کو فروخت کئے جانے کی اجازت نہیں ہے۔بھارت کی وزارت صنعت و تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی کا یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے ہندوستانی دواؤں کی درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد کئے جانے کے باعث کیا گیا ہے ۔

ہندوستان کی حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار، اسی مہینے نئی دہلی میں آزاد تجارت اور2013سے روک دی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق ایک معاہدے کے سلسلے میں گفتگو کرنے والے تھے

مزید : کامرس