ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ‘ 18 ملکوں کے کھلاڑی شریک

ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ‘ 18 ملکوں کے کھلاڑی شریک

کراچی(آئی این پی) 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گئی، چیمپئن شپ میں 18 ملکوں کے کھلاڑی شریک ہیں۔ سنوکر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے شرکت کی اور شاٹ کھیل کر مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مقابلے کراچی کے ہوٹل میں جاری ہیں، کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام بھی اسی ہوٹل میں کیا گیا ہے، اس لئے ہوٹل اور ارد گرد کے علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مقابلوں میں 26 پاکستانیوں سمیت 18 ممالک کے110 مرد اور خواتین پلیئرزشرکت کررہے ہیں، ان میں افغانستان، آسٹریلیا، بحرین، چین، مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، ایران، لٹویا، ملائیشیا، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، ترکی اور یو اے ای شامل ہیں، بھارت کے 19 رکنی دستہ میں 7 خواتین کھلاڑی بھی موجود ہیں، 6 ریڈ مینز ایونٹ میں بھارتی پنکج ایڈوانی جبکہ ٹیم ایونٹ میں ہانگ کانگ اعزاز کا دفاع کریگی، 6 ریڈ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 8 ہزار، ویمنز ایونٹ کی کامیاب سائیڈ کو 3 ہزار، مینز ٹیم ایونٹ کی فاتح کو 6 اور ویمنز ٹیم ایونٹ میں سرخرو رہنے والے اسکواڈ کو ڈھائی ہزار ڈالرز انعام ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی