پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گا

پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ...

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آغا امجداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گا، جن میں فٹ بال، کبڈی اور ہاکی کے مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں ، واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ہر سال جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کرواتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی