شکیب الحسن نے ریسٹورینٹ چین قائم کر دی

شکیب الحسن نے ریسٹورینٹ چین قائم کر دی

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوسرے مرحلے میں پہنچ کر بزنس میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بنگلہ دیش میں ریسٹورینٹ چین کھول دی ہے اور اس سلسلے کا پہلا ریسٹورینٹ بینونی میں شروع ہو گیا ہے۔شکیب الحسن بنگلہ دیش کے سب سے بہترین آل راؤنڈر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے متعدد مواقع پر بنگلہ دیش کو فتح دلائی۔ شکیب الحسن اگرچہ صرف 28 سال کے ہیں لیکن وہ بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بینونی میں شکیب ڈائن کے نام سے ریسٹورینٹ قائم کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے دیگر شہروں میں بھی ایسے ریسٹورینٹ کھولنے پر کام شروع کر رکھا ہے۔ان سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے بطور پارٹنر ایک ریسٹورینٹ چین کے مالک ہیں۔

پاکستان کے شاہد آفریدی نے بھی کراچی اور لاہور میں ریسٹورینٹ کھول رکھے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی