ماہین آفتاب نے اسپین میں انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

ماہین آفتاب نے اسپین میں انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
 ماہین آفتاب نے اسپین میں انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

  

میڈرڈ(آئی این پی)پاکستان کی ماہین آفتاب نے اسپین میں ہونے والے انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی ماہین آفتاب نے اسپین میں کھیلی جانے والی بارسیلونا اکیڈمیز ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک کی نتالیہ کو شکست دی قومی ٹینس اسٹار ماہین آفتاب کا فائنل میں کامیابی کا اسکور6 ‘3 اور 6 ‘2رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی