عالمی بینک کی معاونت سندھ کے زرعی شعبہ کی پیداوارمیں اضافہ

عالمی بینک کی معاونت سندھ کے زرعی شعبہ کی پیداوارمیں اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) عالمی بینک کی معاونت سے سندھ کے زرعی شعبہ کی پیداوارمیں اضافہ اورمنڈی تک بہتر رسائی کیلئے تحقیقی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جس پر170 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ تحقیقاتی منصوبہ سے صوبہ سندم میں پیاز، کھجور سرخ مرچ اور چاول کی پیداوار کے اضافہ میں مدد ملے گی اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس بیچنے کیلئے منڈی تک بہتر رسائی کے عوامل پربھی غور کیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی سندھ ٹنڈوجام عالمی بینک کی معاونت سے ریسرچ پراجیکٹ پر کام کرے گی جبکہ منصوبہ میں عالمی بینک سمیت زراعت، لائیو سٹاک کے ماہرین اور کھجور، پام اورمرچیں پیدا کرنے والے بڑے کاشتکاروں سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

مزید : کامرس