ہما کلب نے پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال میچ کے لئے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا

ہما کلب نے پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال میچ کے لئے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(این این آئی) ہمافٹ بال کلب ، اسلام آباد نے ہما کلب نے پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال نمائشی میچ کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، کلب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی نے 28 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عاصم خورشید سابق انٹرنیشنل گول کیپر ٹیم کے کپتان اور ناصر جمیل نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں ساجد، ہنس عالم، بلال، باقر، سلطا ن ، احمد، حسن، حسین، عمران انٹرنیشنل، عدنان علی، وحید، عمر، رضوان ستی، سنل اقبال، منظور، خلیل، عمر، فہداللہ انٹرنیشنل کھلاڑی، یاسر شباب، قیصر، بابر، ذیشان، مہن طور علی، نوفل، طلحہ اور حمزہ شامل ہیںِ

جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجر محمد فرید، اسسٹنٹ منیجر معظم فیاض حسن خان، ہیڈ کوچ تنویراختر، کوچز عبدالقیوم اور غلام فرید ہونگے،پی ٹی وی اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 10 اگست کو جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی