پاکستان فلم انڈسٹری کی بد حالی میں اپنوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے،علی اعجاز

پاکستان فلم انڈسٹری کی بد حالی میں اپنوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے،علی اعجاز

لاہور ( این این آئی)سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بد حالی میں اپنوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ، میں جس دور میں فلموں میں کام کیا کرتا تھا اس وقت سٹوڈیوز میں ایسی رونقیں ہوا کرتی تھیں جو بیان سے باہر ہیں اور پھر فلم انڈسٹری کو اپنوں کی نظر ہی کھا گئی وہاں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ فلم سٹوڈیوز میں پہلے والا ماحول واپس آجائے جہاں سب ہنستے کھیلتے اور کام کرتے اپنا وقت گزارتے تھے ۔ اب تو سٹوڈیوز کے اندر جا کر خوف کا احساس ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب وہ ماحول بھی نہیں رہا جس میں جونیئر سینئر کی عزت کیا کرتے تھے اور اسی وجہ سے میں نے بھی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے ۔

مزید : کلچر