عمران عباس اپنی فلم جانثار کی کامیابی کیلئے پرامید

عمران عباس اپنی فلم جانثار کی کامیابی کیلئے پرامید

لاہور(آئی این پی) پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار عمران عباس کی دوسری بالی ووڈ فلم جانثار جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے، پہلی فلم کی ناکامی کے بعد اس فلم کی کامیابی عمران عباس کے لئے بہت ضروری ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم کامیاب ثابت ہو گی۔فلم جانثار میں عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایاہے، ان کے مقابل پرنیاں قریشی بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی کہانی جاوید صدیقی، شمع زیدی اور مظفر علی نے تحریر کی ہے جب کہ مظفر علی فلم کے ڈائریکٹر اور میرا علی پروڈیوسر ہیں۔فلم کی کہانی 1877 کے آس پاس کی ہے جب جنگ آزادی کے 20 سال بعد بیرون ملک پڑھنے والا ایک شہزادہ واپس پہنچتا ہے، اسے اپنے ماحول کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انگریزوں کے ساتھ کیسے نمٹنا پڑتا ہے اور پھر اس کی زندگی کی سب سے اہم واقعہ اس کی محبت، یہ تمام باتیں مل کر اس فلم کو خاصا دلچسپ بناتی ہیں۔

فلم کا ٹریلر پسند کیا جا رہا ہے تاہم فلم کی موسیقی زیادہ جاندار نہیں جو ایک لو سٹوری کی کامیابی کے لئے بہت ضروری ہے

مزید : کلچر