بیرون ملک ڈرامہ کرنے والے فنکاروں نے معاوضے میں اضافہ کر دیا

بیرون ملک ڈرامہ کرنے والے فنکاروں نے معاوضے میں اضافہ کر دیا

لاہور ( این این آئی) بیرون ملک ڈرامہ کرنے والے فنکاروں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق اسٹیج کے ساتھ ٹی وی شوز میں اداکاری کرنے والے مزاحیہ اداکاروں نے بیرون ملک ہونے والے ڈرامہ شوز کے معاوضے میں 100سے 200فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ۔ ان اداکاروں میں نسیم وکی ، امانت چن ، قیصر پیا ، ظفر خان ، افتخار ٹھاکر ،سخاوت ناز ، ہنی البیلا سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ان فنکاروں کا موقف ہے کہ بیرون ملک ڈرامہ کرنے کے باعث ہمیں پاکستان میں اسٹیج ڈراموں کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام چھوڑنا پڑتا ہے جس کا نقصان پورا کرنے کے لئے ہم اس کا معاوضہ بھی چاہتے ہیں ۔ اگر کسی پروڈیوسر کو ہمارا موقف درست آتا ہے کہ تو وہ ہمیں کاسٹ کر لیتا ہے ۔

مزید : کلچر