کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آگیا، پریمی کیساتھ پارٹیاں
ممبئی(آن لائن) کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آگیاہے اور دوست کیساتھ ایک پارٹی میں شرکت پر چہہ مگوئیاں زور پکڑگئیں۔بھارتی اخبار کے مطابق دیابالن نے اپنے شوہر کیلئے ایک پارٹی دی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی اور کچھ لوگوں کا تعلق فلم انڈسٹری سے بھی تھالیکن ایک جوڑے کی آمد نے پارٹی میں ہلچل مچادی ، یہ کوئی اور نہیں بلکہ کرشمہ کپور تھیں جو کاروباری شخصیت سندیپ توشنیوال سے تعلقات کی تردید کرتی رہیں لیکن اپنے پریمی کیساتھ ہی پارٹی میں آئیں۔ توشنیوال اور رائے کپورسکول کے دنوں سے دوست ہیں ، کرشمہ اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور جلد ہی شادی کرلیں گے تاہم توشنیوال کی اپنی اہلیہ کیساتھ بھی اس معاملے پر تلخ کلامی چل رہی ہے۔