گلوکاری شروع کی تو گھر والے مخالف ہوگئے ، اپنا شہر چھوڑنا پڑا :عطاء اللہ خیلوی

گلوکاری شروع کی تو گھر والے مخالف ہوگئے ، اپنا شہر چھوڑنا پڑا :عطاء اللہ خیلوی

لاہور(آن لائن) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ جب میں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو مجھے اپنے گھر سے سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم گائیگی کے لئے اپنا شہر چھوڑ دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری نے مجھے وہ شہرت اور عزت دی جس کا میں خواب میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا مظاہرہ کیا مگر جو لطف گانے میں پاکستان میں آتا ہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں آیا ۔ بغیر کسی لالچ کے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیلئے گانے تیار کئے ۔

مزید : کلچر