زین ملک اور پیری ایڈورڈزکی منگنی ایک میسج پر ختم

زین ملک اور پیری ایڈورڈزکی منگنی ایک میسج پر ختم
زین ملک اور پیری ایڈورڈزکی منگنی ایک میسج پر ختم

  

نیو یارک (آئی این پی)ہولی وڈ کے نامور میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک نے اپنی منگیتر پیری ایڈورڈز کو ایک میسج بھیج کراپنی منگنی توڑ دی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق زین ملک اور پیری ایڈورڈز دو سال سے منگنی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔2 سال بعد گلوکار زین نے اٹس اوور کا پیغام بھیج کر اسے ختم کردیا جس کے بعد زین نے ٹوئٹر پر ٹویٹ بھی کی۔زین اور پیری کا رشتہ ختم ہونے کے بعد سے دونوں کی جانب سے اس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔خبر کے مطابق پیری ایڈورڈز نے زین ملک کے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا البتہ زین نے 2 سال سے جاری اس رشتے کو ختم کردیا۔ویب سائٹ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ زین ملک سے تعلق ختم ہونے کے سبب پیری بہت زیادہ پریشان ہیں البتہ وہ اب صرف اپنے کام پر دھیان دے رہی ہیں۔

مزید : کلچر