ایل ڈی اے کی تمام رہائشی سکیموں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی ، حکومت کو اربوں روپے کا فائدہ

ایل ڈی اے کی تمام رہائشی سکیموں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی ، حکومت کو اربوں ...

 لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام رہائشی سکیموں میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کر دی گئی ہے کمرشل کے ساتھ ساتھ پرائم لوکیشن کے رہائشی پلاٹو ں کی بھی آکشن کی گئی ہے،جس سے حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فائدہ ہونے لگا تفصیلات کیمطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تمام رہائشی سکیموں میں موجود کمرشل پلاٹس کی آکشن کر دی گئی ہے اور اب ان سکیموں میں کوئی بھی کمرشل پلاٹ برائے آکشن موجود نہیں ہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جن سکیموں میں کمرشل پلاٹس کی آکشن کر دی گئی ہے ان میں سبزہ زار سکیم ،گلشن راوی سکیم ،علامہ اقبال ٹاؤن سکیم ،مصطفی سکیم ،مسلم ٹاؤن،شاد مان،شاہجمال ،گارڈن ٹاؤن سکیم، گلبرگ،گجر پورہ ، تاج پورہ ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹنشن سکیم،فیصل ٹاؤن ،قائد اعظم ٹاؤن،ایم اے جوہر ٹاؤن سکیم،والٹن روڈ اور اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری ایسی سکیمیں ہیں جن میں موجود تمام تر کمرشل پلاٹس کی آکشن کر دی گئی ہے ،اب اتھارٹی کے پاس محض 2ہی ایسی سکیمیں ہیں جن میں کمرشل پلاٹ موجود ہیں جن میں ایل ڈی اے ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم اور جوبلی ٹاؤن سکیم شامل ہے۔ایل ڈی اے ذرائع کیمطابق تمام رہائشی سکیموں میں کمرشل پلاٹوں کی آکشن کر کے پیسے حکومت پنجاب کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں اور حکومت پنجاب ان پیسوں کو اپنے منصوبوں پر خرچ کرتی ہے جس سے حکومت پنجاب ایل ڈی اے سے اربوں روپے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کہ ایل ڈی اے رہائشی سکیموں میں کمرشل پلاٹوں کی آکشن کے ساتھ ساتھ رہائشی سکیموں میں موجود پرائم لوکیشن کے ہزاروں رہائشی پلاٹوں کی بھی آکشن کر کے پیسے حکومت پنجاب کو دے دیئے جاتے ہیں ۔اب چونکہ کمرشل پلاٹوں کی آکشن ہو چکی ہے تو ذرائع کہتے ہیں کہ اب مزید رہائشی پلاٹوں کی آکشن کر کے پیسے حکومت پنجاب کو دیئے جا سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1