فوج نے جرنیلوں کو سزا دے کر نئی مثال پیدا کی،حامد رضا

فوج نے جرنیلوں کو سزا دے کر نئی مثال پیدا کی،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جرنیلوں کو سز ادیکر فوج نے نئی مثال قائم قائم کی ہے اب بے رحم احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا ایم کیو ایم کا بھارت کو خط بھیجناملک دشمنی اور غداری ہے۔ ایم کیو ایم بیرونی ممالک کو پکارنے کے بجائے عدالتوں میں کیس لڑے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں فوجی افسروں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے فوجی عدالتوں کے حق میں عدالتی فیصلہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی قومی اسمبلی کو پورا ہفتہ بے کار مشق میں الجھائے رکھا گیا پارلیمنٹ کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ قمر الاسلام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف نے عوام کا اعتماد حاصل کر لیا ہے این ایل سی سیکنڈل طرز کا احتساب ہر سطح پر ہو نا چاہیے ایم کیو ایم کی طرف سے بھارت کے سفیر کو خط لکھنے کا کوئی جواز نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں حسب ضرورت ہے سٹیٹس کو توڑنے کیلئے عوام کو میدان میں آنا پڑے گا حکمرانوں کے دعوے نئے اور حرکتیں پرانی ہیں فوج میں احتساب کا سپریم نظام ہے۔ الطاف حسین کراچی میں امن کی بحالی سے پریشان ہے لوکل باڈی ایکٹ میں ترامیم کرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات چھین لئے گئے ہیں مقامی حکومتوں کو مالی و انتظامی اختیارات دینا ہونگے۔