رنگا رنگ بھارتی و پاکستانی ثقافت کا میلہ سج گیا

رنگا رنگ بھارتی و پاکستانی ثقافت کا میلہ سج گیا

کراچی(آئی این پی)شہر کراچی میں سج گیا رنگا رنگ بھارتی اور پاکستانی ثقافت کا میلہ، شرکا لائیو میوزک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ رنگوں بھری شام سجی ہے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں، پاکستانی اور بھارتی ثقافت کی عکاسی کرتی اس تقریب میں میڈیا کے ستاروں نے بھر پور شرکت کی۔ شان پاکستان2015 کے نام سے منعقدہ رنگا رنگ شو کو شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ بھارتی کلچر اور وہاں کی زندگی کو بھی پیش کیا گیا، ڈاکومینڑی ویڈیو بنا کر پاکستان کے مشہور مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ پاکستان کے مشہور اآرٹسٹوں نے شان پاکستان شو کی کاوش کو سراہا، تو ویڈیو لنک پر موجود بھارت کے مشہور و معروف ناموں نے بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبتیں ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے نام ڈھلتی شام میں لائیو میوزک اور رقص نے سماں باندھے رکھا۔ جگماتے ستاروں کے ساتھ گزرنے والے وقت میں پاک بھارت یادوں کو تازہ کیا گیا۔

مزید : کلچر