یوم آزادی پر پیش کی جانے والی فلم ’’مور‘‘کا میوزک ریلیز

یوم آزادی پر پیش کی جانے والی فلم ’’مور‘‘کا میوزک ریلیز
یوم آزادی پر پیش کی جانے والی فلم ’’مور‘‘کا میوزک ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)انور مقصودکی نغمہ نگاری اور اسٹرنگز کی کمپوزیشن سے سجی فلم مور کی موسیقی ریلیز کردی گئی ہے۔ فلم 14اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اسٹرنگز کی موسیقی، انورمقصود کے دلوں میں اْتر جانے والے نغمے، خوبصورت کاسٹ اور جاندار اداکاری سے سجی فلم’’مور‘‘ کا میوزک مقامی سنیما میں لانچ کیا گیا۔ آزاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کی مشترکہ پیشکش کے لیے جیو فلمز نے تعاون کیا ہے۔ فلم ’’مور‘‘ کے گانے معروف بینڈ اسٹرنگز نے کمپوزکیے ہیں۔ اسٹرنگز بینڈ کا کہنا ہیکہ انہوں نے اپنی مخصوص پہچان اور ڈگر سے ہٹ کر کام کیاہے۔فلم کے ڈائریکٹر جامی کا کہنا ہے کہ ’’مور‘‘سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، امید ہے ’’مور‘‘ فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔ معروف ادیب اور نغمہ نگار انور مقصود نے کہا کہ فلم کسی بھی طرح سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔فلم ’’مور‘‘ کی اسٹار کاسٹ نے میوزک لانچنگ تقریب میں بھرپور شرکت کی، پوسٹر اور سی ڈیز بھی سائن کیں۔

مزید :

کلچر -