16فیصد سروسز ٹیکس ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

16فیصد سروسز ٹیکس ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

 لاہور ( اسد اقبال )تاجروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے بھی صو بائی حکو مت کی طرف سے گڈز ٹرانسپورٹ پر عائد کر دہ 16فیصد پنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے اور10اگست کو اس حوالے سے پنجاب کے ٹرانسپورٹروں کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ پر پنجاب سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد مال براداری کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گااور بے روزگاری کا سیلاب امڈآئے گا۔واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری وفاقی حکو مت سمیت پنجاب حکو مت کو مختلف ٹیکسز ادا کر ررہی ہے جن میں کو کسی بھی حکومت نے تسلیم نہیں کیا جبکہ صنعتی شعبوں سے زیادہ گڈز ٹرانسپورٹرز مختلف مدعوں میں ٹیکس ادا کر رہے ہیں ٹائروں سپےئر پارٹس ،انجن آئل ،ٹریفک چالانوں ،ٹول پلازوں ،سمیت دیگر ٹیکس شامل ہیں تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے 16فیصد سروسز ٹیکس عائد کر نے کے بعد گڈز رٹرانسپورٹروں میں تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس ظالم ٹیکس کے خلاف سخت لائحہ عمل تر تیب دینے کے لیے ٹرانسپورٹروں نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیے ہیں اور اس حوالے سے دس اگست کو پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں باہمی مشاورت کے بعد اس ٹیکس کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے اور پہیہ جام ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور نے سروسز ٹیکس کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اورپنجاب حکو مت کے اعلی عہدیداران کو تحریر ی گزارشات کر نے کے باوجود مایو سی کا سامنا کر نا پڑا اور داد رسی نہ ہونے پر ٹرانسپورٹروں نے سخت لائحہ عمل اپناتے ہوئے پنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نبیل محمو د ،مرزا ارشد اقبال ، ملک شو کت ،چوہدری ذوالفقار نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ پر محکمانہ تو جہ نہ ہو نے کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر کئی ایک مسائل سے دوچار ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز سالانہ حکو متی خزانہ میں مختلف ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے جمع کروا رہے ہیں اور اس کے باوجو پنجاب حکو مت کی جانب سے 16فیصد سروسز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ہر مشکل گھڑی جس میں زلزلہ ہو ، سیلاب ہو یا کو ئی اور قدرتی آفت ہو حکو متوں کا ہر طرح کا تعاون کر تے ہیں تاہم حکمرانوں نے مسائل کے حل کیلئے کبھی کچھ اقدامات نہیں کئے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1