اسلام زندگی کے ہر پہلو بارے رہنمائی دیتا ہے،راغب نعیمی

اسلام زندگی کے ہر پہلو بارے رہنمائی دیتا ہے،راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب نعیمی نے کہاہے کہ اسلام انسانی زندگی کے ہرپہلوبارے مکمل رہنمائی د یتا ہے ۔ نضافت اورماحول کو صحیح رکھنا اسلامی تعلیمات کاہی خاصاہے۔بحیثیت مسلمان اورانسان ہمیں اپنے معاشرے کوہرقسم کی آلودگی سے صاف رکھناہمارادینی اورقومی فریضہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں گز شتہ روزخطبہ جمعۃالمبارک کے دورا ن عوامی ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ طہارت اورپاکیزگی رکھنے والوں کوپسندکرتاہے،اس لئے قرآن وحدیث میں جابجاطہارت وپاکیزگی کااحکامات آئے ہیں۔نضافت کے حوالے سے اسلامی تعلیمات ناصرف انسانی جسم بلکہ اس لباس اورماحول کے بارے میں ہیں اسی لیے اسلام ماحولیاتی آلودگی سے منع فرماتاہے ہمیں اپنے معاشرے کہ صاف وستھرارکھناہوگا کیونکہ ہمارے معا شرے میں پھیلنے والی اکثربیماریاں ماحولیاتی آلودگی سے ہوتی ہیں خاص طور پر برسات کے اس موسم میں ہمیں ڈینگی اوردیگربیماریوں سے بچاؤکے لئے اقدامات کرناہوں گے آئمہ وخطباء اپنے مساجد میں لوگوں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دیں اوراسلام کے نظام نضافت بارے قوم کو بتائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1