جماعت اہلسنت نے بھارتی جارحیت کے خلافیوم مذمت منایا

جماعت اہلسنت نے بھارتی جارحیت کے خلافیوم مذمت منایا

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف ملک گیر یو م مذمت بھارت منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں اہلسنّت کی ہزاروں مساجد میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ علماء اہلسنّت نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے بھارت کا دماغ مذمت سے نہیں مرمت سے درست ہوگااقوام متحدہ بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے عالمی اداروں نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف آنکھیں بند کر کھی ہیں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت عالمی اداروں کے سامنے پیش کرے بھارت کے جارحانہ عزائم پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں علامہ ابو تراب الحق نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر صاحبزادہ خالد سلطان نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت اورخطے کیلے موذی بن چکا ہے بھارتی وزیر اعظم کی اسلام اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے حکمران بھارتی سازشوں کے توڑ کیلئے دلیرانہ اقدام اٹھائیں جماعت اہل سنت خیبر پختو ن خواہ کے صدر مولانا بشیر القادری نے ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے امریکہ بھارت کوخطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے آزاد کشمیر کے صدر پیر سید غلام یسین نے مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ یوم مذمت کے موقع پر گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی ، راولپنڈی میں صاحبزادو مولاناعثمان غنی ، جھنگ میں علامہ مولانا سخی احمد ، میاں چنوں میں مولانا رفیق احمد ، ملتان میں صاحبزادہ محب النبی نے اجتماعات سے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1