پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ ہونے سے بچانے میں پی پی کا اہم کردار ہے،بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور پنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے شاندار حکمت عملی کے ذریعے ایک بار پھر ملک و قوم کو بے یقینی کی صورتحال سے نکال کر جمہوریت کو تصادم سے بچالیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی سیٹ ہونے کے بعد تحریک انصاف ایک بار پھر احتجاج، دھرنوں کی پالیسی اختیار کرتی جس سے کاروباری صورتحال مزید ابتر ہوتی اور اس کا فائدہ غیر جمہوری طاقتوں کو پہنچتا۔ قبل ازیں بھی دھرنوں کے موقع پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے بچایا۔