ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈینگی کے خلافمہم شروع کر دی

ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈینگی کے خلافمہم شروع کر دی

لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈینگی کیخلاف مہم شروع کر دی،ریلوے کی تمام کالونیوں میں ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے 5ہزار پمفلٹ تقسیم کر دیئے ہیں ۔محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ریلوے کی تمام کالونیوں وائر لیس کالونی،سگنل شاپ کالونی،برڈ کالونی،سوئی گیس اور دیگر کالونیوں میں ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،جس کیلئے گھر گھر پمفلٹ تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں اور ریلوے کالونیو ں میں موجود تمام گھروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے جلد سپرے کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1