مسلمانوں نے تحریک پاکستان میں تاریخ سازحصہ لیا،پروفیسر رفیق

مسلمانوں نے تحریک پاکستان میں تاریخ سازحصہ لیا،پروفیسر رفیق

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیاپاکستان کی شخصیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی حاصل کریں ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں ملک بھر سے آئے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ ہر چیز کی طرح پاکستان کی بھی ایک شخصیت ہے اور اس کی شخصیت سے صحیح معنوں میں آگہی حاصل کرنا بہت ضروری ہے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کی سرگرمیوں کا محور نئی نسل سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کو پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان جب بنا اس وقت ہم صفر تھے لیکن آج ایک ڈھانچہ بن چکا ہے اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،ہم آج جو کچھ ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔قبل ازیں معزز مہمانوں نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں موجود تحریک پاکستان تصویری گیلری کا وزٹ بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1