ممتاز قادری کے خلا ف فیصلے سے انارکی بڑھے گی،مفتی خا ن محمد

ممتاز قادری کے خلا ف فیصلے سے انارکی بڑھے گی،مفتی خا ن محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ عدالتوں کی طرفسے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کیس کا فیصلہ ممتاز قادری کے خلافسنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، اگر ایسا کوئی فیصلہ آیا تو اسے شریعت کے خلاففیصلہ تصور کیا جائے گا اور اس سے ملک میں انارکی بڑھے گی اور امن و امان کی صورتحال بھی کنٹرول سے باہر ہوگی ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے مرکزی رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا امیر حمزہ،جامعۃ المنتظر کے علامہ نیاز نقوی،قاری خلیل الرحمن قادری ، مولانا راغب حسین نعیمی ،علامہ بابر فاروق رحیمی،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالرب امجد،مولانا شکیل الرحمن ناصر،سمیت دیگر نے ایک ہنگامہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس کل بھی بلایا گیا ہے جس میں ممتاز قادری کیس کے حوالے سے متوقع فیصلہ پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا اجلاس کی صدارت مفتی محمد خان قادری، کریں گے جو کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں ہوگا۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کی20سے زائد جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔