حکومت کو میٹرو بس کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آرہا،علامہ یو سف اعوان

حکومت کو میٹرو بس کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آرہا،علامہ یو سف اعوان

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس پر قوم کے اربوں روپے خرچ کرنے والوں نے واسا کا انتظام ٹھیک تک نہیں کیا لیکن قوم کا سرمایہ غیر ضروری منصوبوں پر ضائع کردیا ‘ حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ ایسے منصوبے بنائے کہ جن سے عوام کو ترجیح بنیادوں پر فائدہ ہو لیکن ہمارے ہاں ایسے منصوبے بنائے جاتے ہیں جن سے عوام کو تو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا ۔

ہے لیکن اس کی آڑ میں چند لوگ کرپشن کرکے امیر ہو جاتے ہیں اور قوم کو اسی طرح سے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے حکومت کے عوام دشمن روئیے کی مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ محمد یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب پر 30سال تک حکومت کرنے والی (ن) لیگ چھوٹے ڈیم بنا لیتی تو پنجاب میں لوڈ شیڈنگ بھی نہ ہوتی اور پنجاب کے دیہات سیلابی پانی کی نظر بھی نہ ہوتے لیکن (ن) لیگ کو سوائے میٹرو بس کے کچھ اور منصوبے بنانے کا خیال ہی نہیں آتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1