عبدالعلیم خان کا سانحہ مانسہرہ میں فوجی افسروں کی شہادت پر اظہار افسوس

عبدالعلیم خان کا سانحہ مانسہرہ میں فوجی افسروں کی شہادت پر اظہار افسوس

لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے مانسہرہ کے افسوسناک واقعہ میں افواج پاکستان کے افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب صدیقی ، جمشید اقبال چیمہ ، میاں حامد معراج ، میاں محمد افتخار ، خواجہ جمشید امام اور فرخ جاوید مون نے بھی شہدا ء کے خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1