الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی کا ثبوت ہے،عثمان حمزہ

الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی کا ثبوت ہے،عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف بیان سے ثابت ہو گیا کہ وہ ملک دشمن ہیں اور بھارتی کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اسکے تمام کارکن الطاف حسین کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
اس وقت ملک جن حالات سے گزرہا ہے ایسے میں انکا بیان کسی تحریک کاری سے کم نہیں انکے بیان پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شیریف کو سخت نوٹس لینا چاہے اور ایم کیو ایم سے وضاحت طلب کی جائے ۔