چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں"ایک شام یتامیٰ کے نام"منائی گئی

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں"ایک شام یتامیٰ کے نام"منائی گئی

لاہور(پ ر)الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے تحت اکناریلیف کینیڈا کے تعاون سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں"ایک شام یتامیٰ کے نام"منائی گئی جس میں یتیم بچوں کی میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے نائب صدر سید ضیااللہ شاہ ، اِکنا کینڈا کے چیئرمین بورڈ یحییٰ منصوری اوراِکنا ریلیف کینڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت حسین سمیت الخدمت کے ذمہ داران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر الخدمت پنجاب کے نائب صدر سید ضیااللہ شاہ نے کہا کہ ایک شام یتامیٰ کے نام تقریب کا مقصد میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن کی مرکزی ٹیم کے ساتھ میٹنگ میں اِکنا ریلیف کینڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت حسین نے کہا کہ اِکنا ریلیف کینڈا الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمات میں پیش پیش ہے اور نا گہانی آفات سمیت تعلیم، صحت اور کمیونٹی پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ یحییٰ منصوری نے اِس موقع پر کہا کہ انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اِکنا ریلیف کینڈا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھی اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1