ڈویژنل کمرشل آفیسر کے ٹرینوں پر چھاپے،71بغیر ٹکٹ مسافر پکڑ لئے

ڈویژنل کمرشل آفیسر کے ٹرینوں پر چھاپے،71بغیر ٹکٹ مسافر پکڑ لئے

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن وحید انور نے مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر 71بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑ لیا اور ان سے کرائے اور جرمانے کی مد میں 44160روپے وصول کیے۔گزشتہ روز ڈی سی او ریلوے لاہور ڈویژن وحید انور نے مختلف ٹرینوں لاثانی ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس اور تیز گام پر چھاپے مارے جس دوران 71بغیر ٹکٹ مسافروں کی نشاندہی کی گئی اور ان سے44160روپے موقع پر وصول کر کے خزانے میں جمع کرا دیئے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو ٹرینوں پر ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1