مسلم لیگ(ن) نے جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا

مسلم لیگ(ن) نے جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا

لاہو ر( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)لاہور کی جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، اس سلسلہ میں گذشتہ روزمسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں خواجہ احمدحسان، خواجہ عمران نذ یر ،توصیف شاہ، میاں طارق ، سواتی خان ،کرنل(ر)مبشر،شبیرگجر، اظہرفاروقی، شاہدچندا، شیخ جمیل ، عر فان بٹ ،عامرخان و دیگر نے مزار اقبال پر حا ضر ی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمدحسان نے کہا کہ جشن آزادی مناکر ہم وطن عزیز سے اپنی بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہارکررہے ہیں پاکستان ہماری پہچان ہے، یہ ہمیں آسانی سے نصیب نہیں ہوا،اس مقصد کیلئے بزرگوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیایہ دن مناکرہم اپنے ان محسنوں کو یاد کرتے ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکاہے،ہم عوام کے بھرپورتعاون سے تمام تر مشکلات پر قابوپالیں گے اور وطن کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا چاہیے،اگرہم نے اپنی غلطیوں کا ازالہ نہ کیااوراپنی سمت درست نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پرامن ،توانا اور خوشحال پاکستان منتقل کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1