پلان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پنجاب میں مفت تعلیم کے حوالے سے تجزیاتی سیشن

پلان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پنجاب میں مفت تعلیم کے حوالے سے تجزیاتی سیشن

لاہور (پ ر)پلان انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں "پنجاب مفت و لازمی تعلیمی آرڈیننس "2014 کے حوالہ سے تعارفی و تجزیاتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے انسانی و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیشن میں ممبران صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ،سلمیٰ بٹ،معروف وکلاء ، صحافیوںِ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ممبران اور ماہرین تعلیم سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی۔پلان انٹرنیشنل پاکستان کے صابر بیگ نے شرکاء سیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرڈیننس کی ضرورت و اہمیت،شعبہ تعلیم میں درپیش چیلنجز اور مجوزہ حل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انھوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اساتذہ کی کمی کو ختم کرنا اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتری سو فیصد تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔ صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی ترقی کے سفر کو کامیابی سے جاری رکھنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے اور اس ضمن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون ناگزیر ہے۔سیشن سے احمر مجید ایڈوکیٹ،عرفان شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور تعلیمی اصلاحات و مزید بہتری سے متعلق قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1