حکومت سیلاب متاثرین کی آڑ میں سیاست چمکا رہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت سیلاب متاثرین کی آڑ میں سیاست چمکا رہی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کی بجائے سیاست چمکا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وزیروں اور مشیروں کے ڈیروں پر (ن) لیگ کے پسندیدہ لوگوں کو امداد دینے کے بجائے عام متاثرین میں بلا امتیاز امدادی سامان تقسیم کیا جائے۔ ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں،فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لوگ امداد کیلئے پکار رہے ہیں لیکن اُن کی داد رسی کرنے کی بجائے ظالم حکمران کو غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ اجڑی بستیوں ،تباہ حال شہروں،پانی پر تیرتی لاشوں نے خادم اعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمت کے پول کھول دئیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1