کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور (پ ر) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب جاوید اقبال بخاری نے کی۔ جائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز ہاؤسنگ نثار احسن زیدی، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز لاہور فرخ حیات پنوں، سٹیٹ لائف ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ اور پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں ڈینگی تدارک انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب نے اس موقع پر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب اور کوآپریٹو پلان کے مطابق ڈینگی تدارک کیلئے انتظامات مکمل کریں اپنی سوسائٹی میں ممبران کو اس موذی مرض سے آگاہی کیلئے بینرز، فلیکس آویزاں کریں صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔