حکومت 2018تک توانائی بحران ختم کر دے گی،چودھری اشرف

حکومت 2018تک توانائی بحران ختم کر دے گی،چودھری اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )مسلم لیگ( ن )کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ چین سے ایل این جی کی درآمد کے لئے 700کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کاآغاز ہوگیا ہے۔حکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈو8فیصد یلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔