شاعرہ تسنیم کوثر کے ساتھ ایک شام کا اہتمام

شاعرہ تسنیم کوثر کے ساتھ ایک شام کا اہتمام

لاہورسٹی رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں پنجاب کی ممتاز شاعرہ اور معروف افسانہ نگار تسنیم کوثر کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف ادیبہ بشریٰ رحمن نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر اجمل نیازی، پروفیسر حسن عسکری کاظمی اور اسلم کمال شامل تھے۔ تسنیم کوثر کی شاعری اور فکر و فن کے حوالے سے گفتگو کرنے والوں میں جمیل یوسف، صوفیہ بیدار، راجا نیّر، پرویز کلیم، صفیہ اسحاق، ڈاکٹر ایوب ندیم، ممتاز راشد، طفیل اختر، منور سلطانہ، پروین سجل، نواز کھرل، منشاء قاضی، شبہ طراز اور بینا گواندی شامل تھیں۔

ڈاکٹر صغرا صدف نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اِس تقریب کی نظامت خاقان حیدر غازی نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4