عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام آج جامعہ مسجدزبیر میں ہوگا

عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام آج جامعہ مسجدزبیر میں ہوگا

لاہور(خبر نگار خصوصی) عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام آج بروز ہفتہ8اگست کوجامعہ مسجد زبیر جی بلاک گلشن راوی اور مسجد فاضل ڈیڑھ کلومیٹر کینا ل روڈ ٹھوکر نیاز بیگ میں بعد از نماز مغر ب تا 11بجے شب منعقد ہوں گے ۔ ا س کے علاوہ آج (ہفتہ 8اگست کو) ڈیفنس آڈیٹوریم سیکٹر آرفیز ٹوڈی ایچ اے میں تربیتی پروگرام دن ساڑھے نو بجے سے ایک بجے تک منعقد ہوگا جس میں عازمین حج کو مناسک حج کے بارے میں عملی تربیت و راہنمائی مثلاً سامان کی خریداری ، احرام اور اشیائے ضرورت ، کرنسی ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈ کا حصول ، احرام باندھنے سمیت دیگر تمام مراحل کے بارے میں راہنمائی دی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4