الا حسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈکے زیر اہتمام حج تربیتی پر وگرام آج

الا حسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈکے زیر اہتمام حج تربیتی پر وگرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)عازمین حج کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے کل (اتوار 9اگست کو)حج تربیتی پروگرام الا حسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغل پورہ میں دن 9بجے سے نمازِ ظہر تک منعقد ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے سابق کوآرڈی نیٹر حج ٹریننگ سید فروغ آفتاب زیدی ‘ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک اور ماسٹرٹرینرز ثناء اللہ خان اور یونس مغل عازمین سے خطاب کریں گے ۔ کل اتوار کو ہی جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ مسلم ٹاؤ ن میں بھی حج تربیتی پروگرام صبح 10بجے سے نمازِ عصر تک منعقد ہوگا۔ جبکہ جامعہ نعیمیہ علامہ اقبال روڈ میں حج تربیتی پروگرام صبح 9بجے شروع ہو گا ۔ ۔




تمام عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کا طر یقہ سیکھنے اور انتظامی امور سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ان پروگراموں میں اپنی شر کت یقینی بنائیں ۔ چہل قدمی اور ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں ‘ حج کا طریقہ ‘ مسائل اور دعائیں یا د کر لیں ۔