پرویز مشرف سے بہتر بھارت کو کوئی ہینڈل نہیں کر سکتا،الطاف شاہد

پرویز مشرف سے بہتر بھارت کو کوئی ہینڈل نہیں کر سکتا،الطاف شاہد

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے بہتر کوئی بھارت کو ہینڈل نہیں کرسکتا بھارت کیلئے الطاف حسین کے جذبات سے اوورسیزپاکستانیوں کوبھی شدیددھچکالگا۔بھارت کی طرف سے پاکستان میں میاں نوازشریف کی حکومت بنوانے کیلئے سرمایہ کاری کی گئی تھی جوایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔میاں نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوآم بجھوائے جبکہ وہاں سے پاکستانیوں کی نعشوں کاتحفہ آیا ۔آئے روزورکنگ باؤنڈری پربھارتی سکیورٹی اہلکاروں کے اندھادھندفائرنگ کے نتیجہ میں ہمارے بیگناہ ہم وطنوں کی شہادتوں کے باوجود حکمران خاموش ہیں ،شایدیہ خاموشی بھی کسی ڈیل کانتیجہ ہے۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے اقتدارمیں آنے سے پاکستان کااقتداراعلیٰ ایک سوالیہ نشان بن کررہ گیا ہے۔ میاں نوازشریف کابھارت کیلئے نرم گوشہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کودرپیش چیلنجز کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔ ملک میں بھوک اوربدامنی درحقیقت وفاق سے پنجاب تک ون مین شو کاشاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق سلب کرکے اوران سے سہولیات چھین کرشاہراہیں تعمیرکرناترقی نہیں شعبدہ بازی ہے ۔

۔لاہور اوراسلام آبادمیں میٹروبس منصوبوں کی بدترین ناکامی کے باوجود حکمران ڈینگیں ماررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام اپنے حقوق کیلئے شاہراہوں پرنہ آئے توہماراپاکستان بدعنوان ٹولے کے ہاتھوں بری طرح کنگال ہوجائے گا۔ شریف برادران نے ابھی تک صرف ان نام نہاد ترقیاتی اورتعمیراتی منصوبوں پرکام کیا جن میں زیادہ سے زیادہ سریااستعمال ہو تاہے۔سریابناتے اوربیچتے حکمرانوں کی گردنوں میں بھی سریاآگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4