سیلاب متاثرین کی مالی، جانی اور روحانی طور پر امداد کریں، مجاہد عبدالرسول

سیلاب متاثرین کی مالی، جانی اور روحانی طور پر امداد کریں، مجاہد عبدالرسول

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں مولانا مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری، مولانا محمد سرفراز سیالوی و دیگرنے کہا ہے کہ آج ہم اس ملک کی بقاء اور سلامتی اور ملک کو درپیش ناگہانی آفات سے بچانے لئے کوشاں ہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ہمیں کسی صورت مایوس نہیں کرے گا۔ آج ہمیں سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان سے متاثرہ اپنے بھائی بہنوں کی حقیقی معنوں میں عملی خدمت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیارے آقا حضرت محمد مصطفیﷺ کے نقش قدم پر چل کر ان آفات سے بچ سکتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مالی، جانی اور روحانی طور پر امداد کریں اورمتاثرین کی عملی مدد ضرورکریں۔جو لوگ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دلوانے کیلئے بے قرار ہیں وہ آج بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی کی جارحیت کو بھی مد نظر رکھیں۔ مرکزی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کرنیکی بجائے صرف نمائشی اقدامات کررہی ہے۔حکومت فوری طورپر سیلاب متاثرین کے لیے قومی فنڈ قائم کرے۔ممبران پارلیمنٹ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کریں۔سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4