پاور پلانٹ اور ڈیم بنائے جاتے تو ہر سال سیلاب کا پانی محفوظ ہوتا،یاسر گیلانی

پاور پلانٹ اور ڈیم بنائے جاتے تو ہر سال سیلاب کا پانی محفوظ ہوتا،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ رنگ برنگی ٹیکسیوں، اورنج ٹرینوں اور میٹرو بسوں پر اربوں روپے ضائع کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں مبتلا کر رکھا ہے، اگر پاور پلانٹ اور ڈیم بنائے جاتے تو ہر سال آنے والے سیلاب کا پانی محفوظ ہوتا۔ لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فصلیں ،شہر ،قصبے اور دیہات تباہی کا منظر نہ پیش کررہے ہوتے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو اور اورنج ٹرین کے منصوبے بنانے والے وزیراعلیٰ کے اپنے شہر کو چندمنٹوں کی بارش نے ڈبو دیا۔ شہری غوطے کھاتے پھرتے ہیں اور وزیراعلیٰ فوٹوسیشن میں مصروف ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ن لیگ قوم کیلئے عذاب لیگ بن چکی ہے۔ امدادی کارروائیوں اور ریلیف کے ضمن میں کوئی ٹھوس اقدامات سامنے نہیں آرہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام آپس میں اقتدار کے مزے لینے والی پارٹیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام کا فیصلہ ن لیگ کی نااہل اور ناکام حکومت کیلئے عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4