جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام پہلا حج تربیتی کورس آجشروع ہوگا

جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام پہلا حج تربیتی کورس آجشروع ہوگا

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام پہلا حج تربیتی کورس آج 8اگست ہفتہ سے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں شروع ہو گاجواتوار 9اگست تک جاری رہے گا۔ بعد نما ز مغرب شروع ہونے والا تربیتی کورس جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی کروائیں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ دوسرا تربیتی کورس 15سے 16اگست اور تیسرا حج تربیتی کورس 22سے23اگست تک جاری رہے گا۔جو بالترتیب مولانا عبدالعزیز المدنی اور مفتی عبدالرحمن عابد کروائیں گے۔ حج تربیتی کورسز کے دوران شرکاء کو مقدس مقامات کے متعلق ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعہ بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4