ملتان روڈ کی رہائشی مغویہ ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی

ملتان روڈ کی رہائشی مغویہ ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ گار)20روز تک 4لڑکوں کی قید میں رہنے اورتشدد کا نشانہ بننے والی ملتان روڈ کی رہائشی مغویہ اقصیٰ بتول ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی ، ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے پولیس کی جانب سے درخواست واپس لینے کے دباؤ پر متاثرہ لڑکی اندراج مقدمہ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج سلیم رامے نے آج 7اگست کو تھانہ شاہدرہ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دائر درخواست میں متاثرہ لڑکی اقصیٰ بتول نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے علاقے کے 4لڑکوں احسان، افتخار ،ریاض اورعرفان نے اغوا کرکے شاہدرہ کے ایک مکان میں 20روز تک محبوس رکھا اور وہ اس پر تشدد بھی کرتے رہے جبکہ اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی بھی کوشش کی ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ وہ موقع پاکر رکشہ ڈرائیور کی وساطت سے گھر پہنچ ہے جس کے بعد اس نے مغویہ نے تھانہ شاہدرہ میں ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ،درخواست گزار کے مطابق شاہدرہ پولیس نے اس پرملزم ریاض کے خلاف درخواست واپس لینے پر دباؤ ڈالا اور انکار پر اسے دوبارہ اغوا کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او نے جواب طلب کرلیا ہے ۔