دربار کے انتظامات چھننے پر انصاف کے لئے بیوی کے ہمراہ سیشن عدالت پہنچ گیا

دربار کے انتظامات چھننے پر انصاف کے لئے بیوی کے ہمراہ سیشن عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ گار)کاہنہ کے دربارروڈے شاہ کی گدی نشینی کا تنازع، گدی نشین بابا ریاض مخالفین کی طرف سے دربار کے انتظامات چھننے پر انصاف کے لئے بیوی کے ہمراہ سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج رانا اشفاق باباریاض کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر کاہنہ پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔عدالت میں کاہنہ روڈے شاہ دربار کے گدی نشین بابار ریاض نے اپنے مخالف فریق شوکت کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ دربار روڈے شاہ کا کافی عرصے سے گدی نشین ہے اس دربار پر شوکت نامی شخص زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے اس لیے اس نے اس کو راستے سے ہٹانے کی خاطراس کو مختلف مقدمات میں الجھنا شروع کردیا اس کے احتجاج پر اس کے گھر پر حملہ کردیا گیا اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں کہ دربار کی گدی چھوڑ ،ورنہ مزید مقدمات میں ملوث کرادیا جائے گا۔عدالت سے استدعا ہے کہ شوکت کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور اس کے خلاف جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں ضمانت منظور کی جائے جس پرعدالت نے درخواست پر کاہنہ پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔