منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن تیز، پانچ ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن تیز، پانچ ملزمان گرفتار

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔جولائی کے مہینے میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن ، چار کلو چرس ، 60لیٹر شراب اور بڑی مقدار میں نشہ آور انجکش اور گولیاں برآمد کیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈٹیکسیشن برانچ لاہور کے ای ٹی او لطیف انجم کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اختر سندھو ، وقاص اسلم ، جاویداختر اور شارون اگسٹن پر مشتمل ٹیم نے ای ٹی او مذکور کی سربراہی میں ماہ جولائی کے دوران شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رشید ، نعیم ، ارشد ،عمران اور عظیم مسیح وغیرہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن ، چار کلو چرس ، 60لیٹر شراب اور بڑی مقدار میں نشہ آور انجکش اور گولیاں برآمد کیں۔اور ان کے خلاف 10الگ الگ مقدمات درج کئے ۔لطیف انجم کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے کہنے پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4