ذہنی مریض لڑکوں سے شادیاں کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

ذہنی مریض لڑکوں سے شادیاں کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار)غربت کافائدہ اٹھاکرسادہ لوح افراد کی بیٹیوں کی ذہنی مریض لڑکوں سے شادیاں کرانے اور بعدمیں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے گروہ کے خلاف سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت آج 8اگست کو ہوگی ۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم رامے کی عدالت میں پچھلی سماعت پرچونگی امرسدھو کی رہائشی کنول بی بی نے حارث بٹ ،شاہین بٹ اور دیگر افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقت اختیار کیا تھا کہ حارث بٹ اس کا شوہر ہے اور اس کا تعلق ایک ایسے گروہ سے ہے جو سادہ لوح لڑکیوں کیوالدین کی غربت کا فا ئدہ اْٹھاتے ہوئے ان کی شادی معذور افراد سے کرواتا ہے ،بعد میں ان کے جہیز پر قبضہ کر کے ان کو غیر آدمیوں کے سامنے پیش ہونے پر مجبور کرتا ہے اس کے ساتھ بھی اس گروہ نے فراڈ کیا اور حارث کے ساتھ شادی کروادی، اب حارث اس پر تشدد کرتا ہیاور اس کو غیر آدمیوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے جس پرعدالت نے پویس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4