قتل کے مقدمہ میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

قتل کے مقدمہ میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ناصرکی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیرینہ دشمن کی بنا پر ظفرنامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجس کے بعد پولیس نے مقتول کے بھائی حسن کی مدعیت میں مذکورہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت پیش کررکھا ہے ،عدالت میں ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4