3 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیاگیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 3 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں ثمینہ بی بینے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ انہیں بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز نے بچوں زاہد ،یاسر اور نورین عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔