ٹرک اسٹینڈ میں گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کم ہو نے سے کاروبار ختم ہو گئے،طارق نبیل

ٹرک اسٹینڈ میں گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کم ہو نے سے کاروبار ختم ہو گئے،طارق ...

لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری تر قیاتی منصوبے اچھا اقدام ہے مگر اس سے پیدا ہو نے والے مسائل کے باعث شدید پر یشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ٹرک اسٹینڈ میں گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کم ہو نے کے باعث کاروبار ختم ہو گئے ہیں اور غر یب مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ رہے ہیں کیو نکہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے والے سب سے زیادہ متاثر ہو ئے ہیں۔طارق نبیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف بند روڈ اور راوی روڈ ٹرک اسٹینڈ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کر وانے کے لئے احکامات جاری کر یں۔

تاکہ غر یب عوام اپنے روزگار چلا سکیں۔انھوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب گڈز رٹرانسپورٹ پر عائد کردہ پنجاب سیلز ٹیکس واپس لے کیو نکہ اس کے باعث مہنگائی کا زور ہو گا جو صرف صارف کو برداشت کر نا پڑے گا انھوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹر ز حکو مت کے ہر مثبت اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تاہم گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی لانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ جھنجھو ڑے تاکہ محکمہ میں کرپشن کا خاتمہ اور ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پالیسیاں تر تیب دی جاسکیں جس سے ٹرانسپورٹروں سمیت عوام کو ریلیف میسر آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4